ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویز کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ صدر احمدی نژاد نے ونزوئلا کے آنجہانی صدر کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں شجاعت۔ استقامت اور فداکاری کا مظہر قراردیا ، صدر احمدی نژاد نے ہوگوشاویز کے دردناک انتقال پر ونزوئلا کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ صدر احمدی نژاد نے امریکہ کے مقابلہ میں شاویز کے دلیرانہ اقدام کی تعریف کرتے ہوئے شاویز کو آزاد اور دلیر انسان قراردیا اور کہا کہ ایسے انسان مرتے نہیں بلکہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
.....
/169